اداکار حامد رانا نئے ٹی وی ڈراموں کا جلد آغاز کرینگے

اتوار 13 اگست 2017 16:50

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء)اداکار حامد رانا اپنے پروڈکشن کے تحت نئے ٹی وی ڈراموں کا جلد آغاز کرینگے‘ حامد رانا نے ایک ملاقات میں بتایا کہ اب وہ ذاتی پروڈکشن کے تحت بطور رائٹر‘ اداکار اور ہدایتکار کام کرینگے‘ حامد رانا نے ماضی میں سونا چاندی ڈرامہ سیریز میں سونا کے کردار سے شہرت حاصل کی تھی۔