پاکستان کے 70 ویں جشن آزادی کے موقع پر ریڈیو پاکستان لاہور کے خصوصی پروگرامز جاری

اتوار 13 اگست 2017 16:50

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) پاکستان کے 70 ویں جشن آزادی کے موقع پر ریڈیو پاکستان لاہور و دیگر خصوصی پروگرامز جاری ہیں‘ آج 14 اگست کو ریڈیو پاکستان لاہور سے خصوصی پروگرامز میں ’’میں ہوں پاکستان‘‘ کے نام سے فیچر ہو گا جس کی پرڈویوسر نزاکت شکیلہ جبکہ تحریر میجر سہیل پرواز ہیں‘ جشن آزادی کے حوالے سے خصوصی غناعیہ کے پروڈیوسر عابس رضا کاظمی اور رائٹر ناصر زیدی ہیں‘ مذاکراہ پروڈیوسر جاوید شاہ جشن آزادی کی تقریبات کے حوالے سے کرینگے‘ پروڈیوسر شبیا ارشد جشن آزادی کی تیاریوں پر مبنی روزانہ رپورٹ پیش کر رہی ہیں‘ پروڈیوسر عابس رضا کاظمی یوم آزادی کے حوالے سے خصوصی کوئیز پروگرام نشر کرینگے‘ پروڈیوسر کاشف غوری ملی نغمات کا سفر کے حوالے سے خصوصی فیچر نشر کرینگے‘ آزادی کا خصوصی شو آج پروڈیوسر ظہیر عباس ایف ایم 94 سے کرینگے جس میں معروف گلوکار شرکت کرینگے‘ اس کے علاوہ آزادی کا خصوصی گیت پروڈیوسر شاہ رخ فخر نے تیار کیا ہے‘ کشور حسین کے نام سے خصوصی گیت پروڈیوسر سعیدہ کرن نشر کر رہی ہیں‘ ریڈیو پاکستان لاہور کے علاوہ کراچی‘ اسلام آباد‘ راولپنڈی‘ پشاور‘ فیصل آباد‘ ملتان‘ حیدر آباڈ‘ سرگودھا اور دیگر اسٹیشنوں سے بھی 14 اگست کے حوالے سے خصوصی پروگرامز کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :