قلات اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
تازہ ترین : 1

قلات اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

کو ئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست2017ء)بلوچستان کے علاقے قلات اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق قلات میں زلزلے کی شدت 3.9 ریکاڈکی گئی اس زلزلے کا مرکز قلات سے 35 کلومیٹرمشرق کی جانب تھا ۔زلزلے کے جھٹکے قلات کے علاوہ سوراب،منگوچر ودیگرعلاقوں میں بھی محسوس کئے گئے ۔لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
وقت اشاعت : 13/08/2017 - 16:50:06

اپنی رائے کا اظہار کریں