افغانستان میں امریکی ڈرون حملہ،داعش کے سات کمانڈر ہلاک

کمانڈرعبدالرحمن کی ہلاکت داعش کے لیے کاری ضرب ہے،امریکی کمانڈر جنرل نکولسن

اتوار 13 اگست 2017 16:30

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) افغانستان میں امریکی فضائی حملے میں داعش تنظیم کے سات کمانڈر ہلاک ہو گئے ۔عرب ٹی وی کے مطابق اس بات کا اعلان اتوار کے روز ایک امریکی عسکری ذمے دار نے کیا۔

(جاری ہے)

کابل میں امریکی کمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جمعرات کے روز کی جانے والی کارروائی میں داعش کا ایک کمانڈر عبدالرحمن مارا گیا جو افغان صوبے کٴْنڑ میں تنظیم کا امیر ہے۔

افغانستان میں امریکی افواج کے کمانڈر جنرل جان نکولسن کے مطابق مذکورہ کمانڈر کی ہلاکت افغانستان میں داعش تنظیم کی اعلی قیادت کے لیے ایک کاری ضرب ہے۔افغانستان کے مشرقی صوبے کٴْنڑ میں ہونے والے فضائی حملے میں عبدالرحمن کے علاوہ تنظیم کے تین دیگر کمانڈر بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

متعلقہ عنوان :