بھارتی یوم جمہوریہ کوٹلی میںیوم سیاہ کے طورپرمنایاجائے گا ،ْ ڈپٹی کمشنر کوٹلی

شرکاء ریلی بازئوںپرسیاہ پٹیاںباندھ کرسیاہ جھنڈیاںلہرائیںگے یوم سیاہ کے موقع پراحتجاجی جلسہ بھی ہوگا

اتوار 13 اگست 2017 16:30

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) ڈپٹی کمشنرکوٹلی نے کہاہے کہ بھارتی یوم جمہوریہ کوٹلی میںیوم سیاہ کے طورپرمنایاجائے گابھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پرآزادکشمیربھرکی طرح کوٹلی میںبھی یوم سیاہ منایاجائیگایوم سیاہ کے موقع پرسیاسی ،سماجی،مذہبی،کاروبار،ملازمین تنظیموں،وکلاء،انجمن تاجران، صحافیوں،سکولز وکالجزکے طلباء،سول سوسائٹی سمیت ہرمکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے افرادپرمشتمل 10بجے احتجاجی ریلی نکالی جائیگی ۔

(جاری ہے)

شرکاء ریلی بازئوںپرسیاہ پٹیاںباندھ کرسیاہ جھنڈیاںلہرائیںگے یوم سیاہ کے موقع پراحتجاجی جلسہ بھی ہوگاجس سے شرکاء تقریب کے نمائندہ افرادخطاب فرمائیںگے ۔یوم سیاہ کامقصدبھارت کوپیغام دیناہے کہ مقبوضہ کشمیرکے اندربھارتی بربریت زیادہ دیرتک کشمیریوںکومحکوم نہیںرکھ سکتی کشمیریوںکی قربانیاںرائیگاںنہیںجائینگی بھارت کوایک نہ ایک دن کشمیریوںکی نسل کشی ترک کرناہوگی ۔بھارت کے ظلم وستم بھارت کی مسلمان اکثریتی ریاستوںمیںگائے کے گوشت پرمسلمان نوجوانوںکوشہیدکیاجانابھارت کومہنگاپڑے گا۔ تحریک آزادی کشمیرکامیابی سے ہمکنارہونے کے بعدکشمیربنے گاپاکستان کانعرہ کاخواب شرمندہ تعبیرہوگا۔

متعلقہ عنوان :