حویلی لکھا ،ْکمسن بچہ راجباہ میں ڈوب گیا

اتوار 13 اگست 2017 16:30

حویلی لکھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء)کمسن بچہ راجباہ میں ڈوب گیا۔ تفصیلات کے مطابق محمد اشرف قصاب کا ڈھائی سالہ بیٹا محمد ارشد مبینہ طور پے سٹی راجباہ حویلی میں ڈوب گیا جس کی تلاش کے لئے ریسکیو کی ٹیم کو خصوصی طور پے اوکاڑا سے منگوا یا گیا آخری اطلاعات موصول ہونے تک راجباہ میں بچے کی تلاش کا عمل جاری تھا،ورثاکے مطابق خیال یہ ظاہر کیا جارہا ہے کے اُن کا گھر برلب راجباہ ہونے کے باعث بچہ راجباہ میں ہی جاگرا تاہم کسی نے بچے کو راجباہ میں گرتا دیکھا نہیں۔