وزارت مذہبی امور کے جدہ ایئرپورٹ پر پاکستانی عازمین حج کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے جامع انتظامات

پرائیویٹ حج سکیم کے تحت آنے والے عازمین حج کوبھی طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ،ْ جدہ حج ٹرمینل انچارج انعام الحق کی گفتگو

اتوار 13 اگست 2017 16:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) وزارت مذہبی امورنے جدہ ایئرپورٹ پر پاکستانی عازمین حج کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے جامع انتظامات کئے ہیں۔ جدہ حج ٹرمینل کے انچارج انعام الحق نے بتایا کہ حکومت پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان طے پائے جانے والے اصول وضوابط کے مطابق ایک فاسٹ ٹریک نظام وضع کیا گیا ہے جس کے تحت عازمین حج کو دستاویزات کی ضروری تصدیق کے بعد 40 سے 45منٹ کے اندر مکہ روانہ کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رواں سال عازمین حج کیلئے وی آئی پی بسیں فراہم کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ایئرپورٹ پر میڈیکل مشن بھی قائم کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز اوردیگر طبی عملہ موجود ہے جو ضرورت مند عازمین کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اب تک پاکستان سے 44ہزار537 عازمین حج جدہ پہنچ چکے ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ پرائیویٹ حج سکیم کے تحت آنے والے عازمین حج کوبھی طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :