کشمیری و پاکستانی یک جان دو قالب ہیں کشمیری پاکستانیوں سے بڑھ کر پاکستانی ہیں ‘چوہدری محمود احمد

اتوار 13 اگست 2017 16:11

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) کشمیری و پاکستانی یک جان دو قالب ہیں کشمیری پاکستانیوں سے بڑھ کر پاکستانی ہیں کشمیری جشن آزادی پاکستان آج بھرپور طریقے سے منائینگے آج قائداعظم اسٹیڈیم کے بالمقابل چوہدری کارپوریشن جشن آزادی کے حوالے سے تقریب منعقد ہو گی ۔ جس میں تاجربرادری اور سول سوسائٹی بھرپور شرکت کریگی ان خیالات کا اظہار چیئرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی انجمن تاجراں و صدراتحادگروپ چوہدری محمود احمد نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج سے ستر سال قبل برصغیر کے مسلمانوں نے لاکھوں جانوں کی قربانیاں دے کر قائداعظم کی قیادت میں دو قومی نظرئیے کی بنیاد پر آزاد ملک حاصل کیا انہوں نے کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں ہمارے مظلوم کشمیری بھائی آج تک آزادی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں ہم جشن آزادی پاکستان کے موقع پر ان کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو مسلسل اپنی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ 14 اگست تجدید عہد کا دن ہے کہ ہم پاکستان کی تعمیر وترقی کے ساتھ ساتھ کشمیر کی مکمل آزادی تک جدوجہد جاری رکھیں گے ۔