قائمقام ڈپٹی کمشنر میرپور نے 70 ویں جشن آزادی پاکستا ن کے سلسلہ میںتقریبات کاشیڈول جاری کردیا

اتوار 13 اگست 2017 16:11

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) قائمقام ڈپٹی کمشنر میرپور راجہ محمدفاروق اکرم خان نے 70 ویں جشن آزادی پاکستا ن کے سلسلہ میںضلع میرپورمیں تقریبات کاشیڈول جاری کردیاہے۔ پروگرام کے مطابق 14 اگست صبح ساڑھے آٹھ بجے میونسپل کارپوریشن میرپورمیں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوگی جس کے مہمان خصوصی وزیرحکومت چوہدری محمدسعید، کمشنرمیرپورڈویژن ظفرمحمودخان ہونگے ۔

8:58 منٹ پرسائرن بجائے جائیں گے اور ایک منٹ کی خاموشی کے بعد پرچم کشائی اور مارچ پاسٹ کی تقریب منعقد ہوگی۔اس موقع پرجشن آزادی کیک بھی کاٹاجائے گا اورپاکستان کی ترقی، سلامتی کے لیے دعائیں کی جائیں گی۔ جشن آزادی کے سلسلہ میں میرپور سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی(مسٹ) یونیورسٹی، محکمہ سپورٹس یوتھ اینڈ کلچرکے زیراہتمام ٹی 20 کرکٹ میچ قائداعظم اسٹیڈیم، بیڈمنٹن ٹورنامنٹ آفیسر کلب، ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ سپورٹس کمپلیکس نیوسٹی، ایکسائز اینڈ ٹیکس آفس، اکونٹس آفس ، سپریم کورٹ بلڈنگ، بے نظیربھٹوشہید میڈیکل کالج ، گورنمنٹ کالج، غازی الہی بخش ڈگری کالج، تھوتھال کالج، کلیال کالج، ہائی سکول ایف ون، پائلٹ ہائی سکول نمبر1 ۔

(جاری ہے)

2 ، ڈڈیال ، چکسواری، اسلام گڑھ ، جاتلاں، منگلا، خالق آباد کے سکولوں میں جشن آزادی کے میگاایونٹ منعقد ہونگے۔ اس طرح جماعت الدعوہ کے زیراہتمام 14 اگست کو ساڑھے نوبجے ریلی، محکمہ سپورٹس کے زیراہتمام فٹبال اور ٹی 20 کرکٹ میچز، ضلع کونسل کے زیراہتمام میرپورکے تمام انٹری پوائنٹس پرقومی جھنڈے اور جھنڈیاں اوربینرز آویزاں کیے جائیں گے۔

اسسٹنٹ کمشنر میرپور کے زیراہتمام 14 اگست کوکارریلی نکالی جائے گی۔ جس میں سرکاری، نیم سرکاری، پبلک، پرائیویٹ ٹرانسپورٹ شامل ہوگی۔ ضلع میرپورکی تمام سرکاری ونیم سرکاری عمارات، بنکوں اور لوگ اپنے گھروں پرچراغا ں کریں گے۔ جشن آزادی پاکستان کے سلسلہ میں 14 اگست کی صبح دن کاآغاز مساجد میں دعائیہ تقریبات سے ہوگا جس میں پاکستان کی سلامتی ترقی خوشحالی کے لیے دعائیں کی جائیں گی۔