محکمہ پولیس کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث ٹریفک پلان پولیس کے لیے سردرد بن گیا

شہر میں بڑی بڑی گاڑیوں کا داخلہ ماہوار ہزاروں روپے بھتہ لینے کا انکشاف

اتوار 13 اگست 2017 16:10

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) محکمہ پولیس کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث ٹریفک پلان پولیس کے لیے سردرد بن گیا ،ْ شہر میں بڑی بڑی گاڑیوں کا داخلہ ماہوار ہزاروں روپے بھتہ لینے کا انکشاف ہوا ہے !جو کہ خلا ف قانون ہے ، صبح 6سے شام آٹھ بجے تک بڑی بڑی گاڑیوں کا شہر کی حدود میں داخلہ بلکہ بند ہے ، اُس کے باوجود ٹریفک آفیسران اپنے بھتے کی خاطر گاڑیوں کو چھوڑ دیتے ہیں جس سے اکثر ٹریفک بند رہنے لگی ہے ،جہاں عام افراد کو راہ چلنے سے بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، عوام نے محکمہ پولیس کے اعلیٰ آفیسرانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹریفک پولیس میں ماہوار بھتہ وصولی اور ٹیکس کا سلسلہ بند کریں تاکہ ٹریفک پولیس اہلکارٹریفک بحالی کیلئے موثر اقدامات کریں اور ٹریفک بحال ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :