چینی بیلٹ و روڈ منصوبے کی بدولت مستحکم اقتصادی شرح نمو حاصل کرنے کی پوری پوزیشن میں ہے ، امریکی ماہر اقتصادیات

اتوار 13 اگست 2017 16:10

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء)ایک سینئر امریکی ماہر اقتصادیات کے مطابق چین بیلٹ و روڈ منصوبے کی بدولت مستحکم اقتصادی پیداواری شرح نمو حاصل کرنے کیلئے پوری پوزیشن میں ہے ، ڈی آر پی ایم گروپ کی صدر اور بانی پیپا ملمگرین نے چینی خبررساں ایجنسی شنہوا کو بتایا کہ چینی معیشت کو سست روی کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن حالات اب تبدیل ہو چکے ہیں ، بیلٹ وروڈ منصوبہ اب اسے ابتر ہونے سے بچانے میں مدد دے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بی اینڈ آر منصوبہ دنیا کے باقی ممالک کے ساتھ ربط قائم کرنے اور برآمدات و درآمدات اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کے ساتھ ملک سے باہر مجموعی پیداوار قائم کرنے میں چین کا مدد گار ہے ، ملمگرین امریکہ کے سابق صدر رجارج بش کے اقتصادی پالیسی اور فنانشل مارکیٹ کی مشیر رہ چکی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ روز مرہ زندگی میں کیفیتی علامات کا پیا جانا انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔