صومالیہ کے مسلمان باغی لیڈر حکومت کی صف میں شامل ہوگئے

اتوار 13 اگست 2017 16:10

موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) عدم استحکام کے شکار افریقی ملک صومالیہ کے ایک فوجی افسر کرنل نور محمد نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلمان انتہا پسند گروپ الشباب کے ایک اہم لیڈر مختار روبو ابومنصور نے جہادی تنظیم سے تعلقات منقطع کر لیے ہیں۔

(جاری ہے)

برطانوی خبررساں ادارے ’’روئٹرز‘‘ کو ٹیلی فون پر بتایا ہے کہ مسلمان انتہا پسند گروپ الشباب کے ایک اہم لیڈر مختار روبو ابومنصور نے جہادی تنظیم سے تعلقات منقطع کر لیے ہیں۔

فوجی افسر کے مطابق الشباب سے منحرف ہونے کے بعد ابو منصور اب حکومتی حلقے میں شامل ہو گئے ہیں۔ انہوں نے صومالیہ کے علاقے ھودور میں الشباب سے قطع تعلقی کا فیصلہ کیا ہے۔ صومالی فوج کے افسر کے مطابق انہیں بہت جلد موغادیشو پہنچایا جا رہا ہے۔ الشباب کے سابق لیڈر پر امریکا نے پانچ ملین کا انعام رکھا ہوا تھا۔ امریکا نے دو ماہ قبل اس انعام کو موقوف کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :