زیمبیا میں اپوزیشن لیڈر پر بغاوت کا الزام ختم کرنے کا فیصلہ

اتوار 13 اگست 2017 16:10

لوساکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) افریقی ملک زیمبیا کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ عوامی مفاد کے تحت مقید اپوزیشن لیڈر ہاکائنڈے ہیچیلیما پر عائد بغاوت کے الزام کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہیچیلیما زمبیا کی یونائیٹڈ پارٹی برائے قومی ترقی کے سربراہ ہے۔ وہ اپنے چار ساتھیوں کے ہمراہ رواں برس اپریل میں گرفتار کیے گئے تھے۔

(جاری ہے)

ان کے مقدمے کی باقاعدہ عدالتی کارروائی کل پیر چودہ اگست سے شروع ہونے والی ہے۔ اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری اور بغاوت کے الزام سے افریقی براعظم کے ملکوں میں تشویش پائی جاتی تھی۔ ایسا امکان بھی سامنے آیا ہے کہ زمبیا کے صدر ایڈگر لونگو اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مذاکرات بھی شروع ہو رہے ہیں۔ زیمبیا افریقہ کے مستحکم ممالک میں شمار ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :