شام اورعراق کی سرحدوں پرکسی نئی مصنوعی مملکت کے قیام کی ہرگزاجازت نہیں دی جائے گی،ترک وزیراعظم

اتوار 13 اگست 2017 16:10

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ عراق اور شام میں ایک نئی مصنوعی مملکت کے قیام کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بن علی یلدرم نے کہا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ سرحدوں پر خاص طور پر شام اور عراق کے سرحدوں پر ایک نئی مصنوعی کے قیام کی ہرگز اجازت نہیں جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں متعلقہ ممالک کے حکام کے ساتھ ہم مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالات کیسے ہی کیوں نہ ہوں ملک کے قومی مفادات ، حاکمیت کے حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے ماضی کی طرح مستقبل میں بھی اس قسم کی مملکت کے قیام کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔اانہوں نے کہا کہ علاقے میں کسی بھی قسم کے حالات سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات اختیار کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :