آزادی کا حصول بے پنا ہ قربانیوں کے بعد ممکن ہوتا ہے ‘قیام پاکستان کی تحریک میں حصہ لینے والے اسلاف اور اُنکے خاندان ہمارے قیمتی اثاثہ ہیں ‘ملت اسلامیہ پاکستان کو 70واں یوم آزادی مبارک ہو

چیف آرگنائزر آل آزاد کشمیر وصدر مرکزی انجمن تاجران چوہدری محمد نعیم کا مینگو پارٹی سے خطاب

اتوار 13 اگست 2017 16:10

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) چیف آرگنائزر آل آزاد کشمیر وصدر مرکزی انجمن تاجران چوہدری محمد نعیم نے کہا ہے کہ آزادی کا حصول بے پنا ہ قربانیوں کے بعد ممکن ہوتا ہے ۔قیام پاکستان کی تحریک میں حصہ لینے والے اسلاف اور اُنکے خاندان ہمارے قمتی اثاثہ ہیں ۔ملت اسلامیہ پاکستان 70واں یوم آزادی مبارک ہوا انشااللہ کشمیری بھی ایک دن بھارت کی غلامی سے آزادی لکیر پاکستان سے الحاق منزل حاصل کریں گئے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر پریس کلب میرپور کے نومنتخب عہدیدارن واراکین کے اعزاز میں منقعدہ منگو پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کشمیر پریس کلب کے صدر حبیب اللہ خان اور دیگر صحافی برادرن نے بھی خطاب کیا ۔چوہدری محمد نعیم نے کہا کہ پاکستان ہماری جان اور ہماری امیدوں کا مرکز ہے تحریک پاکستان کے مشن میں ہمارے اسلاف نے بے پنا ہ قربانیاں دیتے ہومے مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مشن کی تکمیل پائی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا نصب العین الحاق پاکستان ہے ۔اور کشمیر ی بھارت کی آٹھ لاکھ سے زائد دفورسز کے خلاف جسطرح سیہ پلائی دیوار کا کردار ادا کر رہے ہیں۔انشااللہ ہم امید رکھتے ہیں کہ جموں وآزاد کشمیر کے عوام کو بھی بھارت کے پنجہ استبد سے نجات حاصل ہو جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان 70واں جشن آزادی پر ہم پوری قوم کو مبارک بار پیش کرتے ہوئے توقع رکھتے ہیں کہ پاکستان ہامرے بڑے بھائی کا کردار ادا کرتے ہوئے کشمیریوں کو حق خوراراردیت دلوانے کیلے اپنا لازوال کردار جاری رکھے گا ۔

انہوں نے لائن ٓف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے جاری گولہ باری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہبھارت ہوش کے ناخن لے ۔ہم کشمیری پاکستانیوں سے بڑ کر پاکستانی ہیں اور ہماری محبت پاکستان لازوال ہے ۔

متعلقہ عنوان :