پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کی تقریبات کی تیاریاں ضلع ہٹیاں بالا عروج پر

اتوار 13 اگست 2017 16:10

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) پاکستان کے سترویں یوم آزادی کی تقریبات کی تیاریاں ضلع ہٹیاں بالا عروج پر ضلع ہٹیاں بالا بازاروں ہٹیاں بالا‘ چناری‘ چکوٹھی‘ چکار‘ چھٹیاں‘ سراں،سائیں باغ،لمنیاں،ریشیاں،وادی لیپا،میں کشمیر اور پاکستان کے پرچم آویزاں کردیئے گئے ہیں جبکہ سرکاری و نیم سرکاری ادارہ جات پر پرچم کشائی آج ہوگی سب سے بڑی تقریب پرچم کشائی ڈپٹی کمشنر ہٹیاں بالا آفس میںمنعقد ہوگی پولیس ،شہری دفاع،سکائوٹس،کے چاق وچوبند دستے سلامی پیش کریں گے سلامی کے موقع پر ڈپٹی کشمنر ہٹیاں بالا عبدالحمید کیانی سلامی لیں گے بوائز انٹرکالج ہٹیاں بالا گورنمٹ صاحبزادہ انورکوثر گرلز ڈگری کالج ہٹیاں بالا ،گرلز ہائرسیکنڈری سکول سراں،ڈگری کالج چکار،سٹی سمارٹ سکول ہٹیاں بالا،گرلز انٹر کالج چکار،گرلز ہائرسکینڈی سکول گوجربانڈی،بوائز ہائی سکول گوجر بانڈی،ہائی سکول چکوٹھی ،ہائی سکول چناری،گرلز ہائی سکول چناری،گرلز ہائی سکول گوئرآباد،علی افسرخان پائلٹ مڈل سکول ہٹیاں بالا،ہائی سکول شاریاں،انٹرکالج لمنیاں،کے علاوہ ضلع بھر تمام تعلیمی ادارہ جات میں یوم آزادی کی تقریبات کا انعقاد ہوگا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہٹیاں بالا راجہ طارق محمودخان وڈپٹی ڈی ای او نسواں ملک محمدالطاف ،جشن آزادی کی تقریبات کے انعقاد کے سلسلہ میں متحرک رہے جبکہ پرائیوٹ تعلیمی ادارہ جات باالخصوص ریڈفائونڈیشن کے تعلیمی ادارہ جات میں بھی تقریبات کا انعقاد محکمہ تعلیم کے آفیسران کی کاوشوں کا نتیجہ ہے سب سے بڑی تقریب ریڈفائونڈیشن سائنس کالج ہٹیاں بالا میں منعقد ہوگی طلباء وطالبات نے ملی نغمے ،ٹیبلو،یوم آزادی کی منابست تقاریر اورتاریخی اعتبار سے پروگرام پیش کرنے کا انتظام وانصرام کررکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :