پاکستان کو اس وقت کئی بحرانوں اور کئی مسائل نے زنجیر میں جھکڑا ہوا ہے ‘ملک کے اندر افراتفری ، دہشت گردی ، اور فرقہ واریت کی اس لعنت سے جنم لے رکھا جو ملک کے عوام اور اس عظیم دھرتی کیلئے ناسور بنتی جا رہی ہے

پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر ضلع میرپور کے سابق صدر قمر چوہدری کی بات چیت

اتوار 13 اگست 2017 16:10

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر ضلع میرپور کے سابق صدر قمر چوہدری نے کہا ہے کہ 14اگست 1947کو گزرے 69برس گزر گئے پاکستان کو اس وقت کئی بحرانوں اور کئی مسائل نے اپنی زنجیر میں جھکڑا ہوا ہے جس کے باعث ملک کے اندر افراتفری ، دہشت گردی ، اور فرقہ واریت کی اس لعنت سے جنم لے رکھا جو ملک کے عوام اور اس عظیم دھرتی کیلئے ناسور بنتی جا رہی ہے ‘آج سے 70سال قبل27رمضان المبارک کی بابرکت رات کو اسلام کے نام پر معرض وجود میں آنے والے پاکستان کی بیس کروڑ عوام آج بھی قائداعظم محمد علی جناحؒ ، شاعر مشرق علامہ محمد اقبال ؒ کے تحریک تکمیل پاکستان کے بانیوں کے ان نظریات اور افکار کی روشنی میں ملک کو ان بحرانوں سے نجات دلانے کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

یوم آزادی کا دن پاکستان کے عوام سے اس بات کا عہد مانگتا ہے کہ ہمیں قائداعظم محمد علی جناح ؒ کے افکار اور ان کے نظریات پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی اور استحکام کیلئے اپنا کردارادا کرنا چاہیے اور ایسی قیادت کا انتخاب کرنا چاہیے جو ملک کے اندر موجود افراتفری اور سیاسی لیڈرشپ کے فقدان کا خاتمہ ممکن بنا سکے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

قمر چوہدری نے کہا کہ آج 14اگست پاکستان کا 70واں جشن آزادی پاکستان کے بیس کروڑ عوام ، جموں وکشمیر کے دو کروڑ عوام اوردیار غیر میں بسنے والے تیس لاکھ تارکین وطن خون میں ڈوبی ہوئی جشن آزادی منا رہے ہیں مقام افسوس ہے کہ ہم نے قائداعظم محمد علی جناح ؒ ، علامہ محمد اقبال ؒ، سرسید احمد خان کے پاکستان کے ساتھ انصاف نہیں کیا جو تحریک پاکستان اور تکمیل پاکستان کے محافظ تھے ۔

قمر چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے قیام کو بنیادی مقصد برصغیر کے مسلمانوں کا ایک الگ شناخت اور قومیت دینا تھا اور اپنے اس مقصد کیلئے حصول کیلئے قائداعظم ؒ پوری زندگی کوشاں ہے اور ان کی جدوجہد کے طفیل 14اگست 1947ء کو پاکستان کا قیام عمل صورت میں ممکن ہوا۔ انہوںنے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح ؒ جیسے عظیم انسان ایسے پاکستان کا خواب دیکھا تھا ہر گزر نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مملکت پاکستان کے حصول کے لیے برصغیر کے مسلمانوں نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کی قیادت میں اتحاد،تنظیم اور یقین محکم کے اصولوں کو اپنا کر مسلسل جدوجہد کی جوبالآخر بار آور ہوئی اگرچہ تحریک پاکستان کا باقاعدہ آغاز 23مارچ 1940ء کو ہوا جس دن آل آل انڈیا مسلم لیگ نے اپنے لاہور کے اجلاس میں قرار داد پاکستان منظور کی لیکن اس کے پیچھے مسلمانوں کی ایک طویل اور صبر آزما جدوجہد بھی تھی جو وہ انگریز سامراج سے آزادی اور ہندو اکثریت کے غلبے سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے کر رہے تھے ۔