23اگست کو یوم نیلہ بٹ بھرپور جوش وجذبہ سے منایا جائے گا ‘ سردار تجمل حسین عباسی

اتوار 13 اگست 2017 16:10

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) مسلم کانفرنس کی مرکزی مجلس عاملہ کے ممبر سردار تجمل حسین عباسی نے کہا ہے کہ 23اگست کو یوم نیلہ بٹ بھرپور جوش وجذبہ سے منایا جائے گا 23اگست تحریک آزادی کشمیر میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جہاں سے مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان نے 22سال کی عمر میںپہلی گولی چلا کر تحریک آزادی کا آغاز کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نیلہ بٹ کو منیار پاکستان جیسی حیثیت حاصل ہے مسلم کانفرنس کشمیریوں کی وارث ہے کسی کو تحریک آزادی اور کشمیر پر سودے بازی کی اجازت نہیں دے سکتے اور مجاہد اول کے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے پر مکمل پہرے داری کریں گے انہوں نے مسلم کانفرنسی کارکنوں سے کہا کہ 23اگست کے اجتماع کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور محنت کریں اور مجاہد اول کے پیغامات کو گھر گھر پہنچائیں۔