مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق 16اگست کو ملوٹ میں استقبالیہ اجتماع سے خطاب کر یں گے

اتوار 13 اگست 2017 16:10

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان 16اگست کو ملوٹ کے مقام پر دن دو بجے ایک استقبالیہ اجتماع سے خطاب کر یں گے بعد ازاں وہ مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما سردار شوکت شریف چغتائی کی رہائش گاہ لون ہوتر کے مقام پر عشائیہ میں شرکت کریں گے جس کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما سردار شوکت شریف چغتائی نے صھافیوں سے گفتوگ کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سردار عتیق احمد خان ضلع باغ کے دورے کے دوران ملوٹ اور دیگر مقامات پر 23اگست کے حوالے سے منعقدہ تیاری کے سلسلہ میں میٹنگ اور اجتماعات سے خطاب کریں گے۔