قائد تحریک سید مودودی نے اپنی فکری تربیت کے زریعے لاکھوں انسانوں کے طرز زندگی بدل دیا ‘ان کی زندگیوں کے اندر انقلاب پیدا کر دیا ‘ادیب معاشرے کی تعمیر اور شخصیات کو بنانے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں ‘موجودہ دور میں پروفیسر یعقوب شائق جیسے فکری نظریاتی اور ادبی ادیب کی ضرورت مزید بڑھ گئی ہے

امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر خالد محمود کا کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب

اتوار 13 اگست 2017 16:10

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ قائد تحریک سید مودودی نے اپنی فکری تربیت کے زریعے لاکھوں انسانوں کے طرز زندگی بدل دیا اور ان کی زندگیوں کے اندر انقلاب پیدا کر دیا ادیب معاشرے کی تعمیر اور شخصیات کو بنانے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں موجودہ دور میں پروفیسر یعقوب شائق جیسے فکری نظریاتی اور ادبی ادیب کی ضرورت مزید بڑھ گئی ہے ‘پروفیسر یعقوب شائق آزاد کشمیر ہی نہیں بلکہ پاکستان کے مایہ ناز مائر تعلیم ادیب صحافی دانشور اور ایک انقلابی شاعر ہیں انہوں نے ملک بھر کے اندر علم ودانش اور ادب کے زریعے ہزاروں نوجوانوں کی زندگیوں کو بدل کر ایک بامقصد زندگی کی طرف راغب کیا موبائل کے بے جا استعمال نے لوگوں کا تعلق کتاب معاشرے اور اپنے بزرگوں اور والدین سے کمزور کردیا ہے قرآن سے تعلق سے ذہن اور قلوب بدل سکتے ہیں سوسائٹی کو کتاب سے اپنے رشتے کو مضبوط کرنا ہو گا اور ریاست کی زمہ داری ہے کہ وہ ریاست کے اندر علم وادب کی ترقی کے لیے اقدامات کرے اور پبلک لائبریریز کوقائم کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ بوائز کالج باغ میں آزاد کشمیر کے ممتاز ادیب شاعر اور مصنف پروفیسر محمد یعقوب شائق کی نئی کتاب بہار ہو کہ خزاں کی تقریب رونمائی میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کی صدارت ممبر اسمبلی عبدالریش ترابی نے کی تقریب سے سابق مشیر حکومت راجہ محمد یٰسین خان، راجہ نثار شائق، پروفیسر راجہ افسر،پرنسپل سردار شاد حسین،سید سلیم گردیزی ڈپٹی سیکرٹری،چیف ایڈمنسٹریٹر زکواة راجہ ارشاد،سردار صدیق چغتائی،پروفیسر راجہ عتیق،پروفیسر اکبر خان،سردار اسلم خان،پروفیسر ریاض اصغر ملوٹی،پروفیسر راجہ شفیق،پروفیسر عبدالحق مراد،سید شہباز گردیزی آزاد گردیزی،تنویر انور خان،طاہر احمد عباسی،افراز شاہ، غلام مصطفیٰ ،قاری مطیع الرحمن ا ور دیگرنے خطاب کیا ڈاکٹر خالد محمود نے اپنے خطاب میں کہا کہ لوگوں کی زندگیوں کے اندر قرآن کے ساتھ تعلق نے انقلاب برپا کیا محض ڈگریاں لینے سے انسان علم ودانش کا مائر نہیں ہو جاتا بلکہ فہم وفراست اور علم ودانش کتاب کے ساتھ مضبوط تعلق اور رشتے سے حاصل ہو تا ہے موجودہ دور میں ہم نے اپنے بچوں کو نمبروں کی دوڑ میں لگا کر ان کو ایک بڑے مقصد سے دور کردیا ہے ہم نے بچوں کو ATM مشینوں میں تبدیل کردیا ہے اور بچوں کو پیسہ کمانے والی مشین سمجھ لیا ہے یہی وجہ کہ ہم ایک اچھا ڈاکٹر انجینئر ،اور اچھا مسلمان سائنسدان دینے میں ناکام ہیں اور یہی وجہ شخصیت سازی کے فقدان کا باعث بن چکی ہے انہوں نے کہا کہ ریاست کے مسلمانوں نے جب پاکستان بننے کے وقت قئداعظم کے پاس جانے کے لیے ایک قانون دان بیرسٹر کو اپنا ترجمان بنا کر بیجھا لیکن جب خطاب کا موقع آیا تو وہ بات نہ کر سکا تو اسی بیرسٹر نے اپنی جگہ مولانا غلام حیدر جنڈالوی جن کی تعلیم پرائمری تھی انہیں اپنی جگہ کھڑا کیا تو جب مولانا جنڈالوی نے خطاب کیا تو قائد اعظم اس قدر متاثر ہوئے کہ جنڈالوی کو خطاب کرنے دیا جائے یہ ایک علمی خطاب ہے جیسے میں سننا چاہتا ہوں انہوںنے کہا کہ جنڈالوی مطالعہ کی بنیاد پر ایک بیرسٹر سے بازی لے گیا اور قائد ارظم کو متاثر کیا رشید ترابی نے کہا کہ پروفیسر یعقوب شائق علمی اور ادبی شخصیت ہیں اس کتاب کے زریعے انہوں نے نئی نسل کی رانمائی کی ہے مقبوضہ کشمیر کے اندر آزادی کی تحریک اسی طرح کے لوگوں کی فکری رہنمائی کے زریعے چل رہی ہے انہوں نے اس موقع پر DEP سید حسن شاہ گردیزی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کمی صیوں محسوص کی جاتی رہے گی وہ باغ کا قیمتی سرمایا تھے ان کی وفات سے اہل باغ اپنے ایک عظیم محسن سے محروم ہو گے ہیں۔

متعلقہ عنوان :