پاکستان کا وجود میں آنا نظریہ پاکستان کا مرہون منت ہے دو قومی نظریہ جداگانہ قومیت کا نظریہ مسلمانوں کے الگ تہذیب ،ثقافتی تشخص کا نظریہ سب اسی نظریے کے مختلف نام ہیں جو اسلام کے نام سے معروف ہے

مرکزی انجمن تاجراں کے رہنما محمد اقبال منہاس کی میڈیا سے بات چیت

اتوار 13 اگست 2017 16:10

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) مرکزی انجمن تاجراں کے رہنما محمد اقبال منہاس نے کہا ہے کہ پاکستان کا وجود میں آنا نظریہ پاکستان کا مرہون منت ہے دو قومی نظریہ جداگانہ قومیت کا نظریہ مسلمانوں کے الگ تہذیب ،ثقافتی تشخص کا نظریہ سب اسی نظریے کے مختلف نام ہیں جو اسلام کے نام سے معروف ہے اور جس کی بنیاد کلمہ طیبہ پر قائم ہے مملکت خداداد پاکستان لازوال قربانیوں سے ملا ہے جو کہ تاقیامت قائم دائم رہے گاتاریخ عالم کے اوراق پر جرات و استقلال عزم استقامت ،عزیمت ،ایثار و قربانی کے ساتھ ساتھ کامیابی و کامرانی کی جتنی ولولہ انگیز داستانیں رقم ہیں ان کے پس پردہ کسی نہ کسی نظریے کی کارفرمائی نظر آتی ہے یوم آزادی اس عز م کے ساتھ منا رہے ہیں کہ ہم اس نظریے کی پاسداری کریں گے قائد اعظم محمد علی جناح ؒ نے مسلمانوں کے لیے علیحدہ ملک حاصل کرنے کے لیے بہت جدوجہد کی قائداعظم محمد علی جناح کے شانہ بشانہ بچے، بوڑھے،جوان،خواتین نے بے پناہ قربانیاں دیں جس کی وجہ سے ملک پاکستان بنا آج پاکستان کے عوام سکھ کا سانس لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا مرکزی انجمن تاجراں کے رہنما وصدر ٹیلر نگ ایسوسی ایشن محمد اقبال منہاس نے کہا کہ پاکستان کو توڑنے والے دشمن سازشیں کر رہے ہیں پاکستان کو کمزور کرنے کے مختلف حربے استعمال کر رہے خود کش حملہ، دہشت گردی پھیلا رکھی ہے۔ ملک میں ان دشمن عناصر خوف و حراث پھیلا رکھا ہے۔ دشمن جتنا مرضی زور لگا لیں پاکستان کے 18کروڑ عوام ان کی تمام سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے پاک فوج کے ہمراہ یک جان ہو کر اپنے ملک کی حفاظت کریں گے کسی بڑی سے بڑی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گئے۔

مرکزی انجمن تاجراں کے رہنما وصدر ٹیلر نگ ایسوسی ایشن محمد اقبال منہاس نے کہا کہ آج وقت کی ضرورت ہے کہ ہم ملک کی سلامتی و بقا کے لیے متحد ہو جائیں ملک پاکستان کے خلاف کام کرنے والی قوتوں کو منہ توڑ جواب دیں۔ 14اگست کو جشن آزادی میں یکجہتی کا اظہار کریں اپنے کشمیری بھائیوں جو کہ مقبوضة کشمیر میں بھارتی افواج کی بربریت دہشت گردی ظلم و ستم کا نشانہ بتے ہوئے ہیں ان کو نہ بھولیں کشمیر کی آزادی کے لیے بین الاقوامی ہر پلیٹ فارم پر آزاد بلند کریں ۔

متعلقہ عنوان :