کشمیریوں کا پاکستان کے ساتھ لا ینفک تعلق ہے‘دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو جدا نہیں کر سکتی ‘ الحاق پاکستان ہماری دائمی منزل ہے الحاق آپشن کے خلاف یا اس کے علاوہ باتیں کرنے والے نا سمجھ عناصرہیں

جموںو کشمیر اسلامک ڈیمو کریٹک پارٹی کے چیئرمین سید علی اظہر شا ہ کا ظمی ایڈووکیٹ کا اعلی سطح پارٹی اجلاس سے خطاب

اتوار 13 اگست 2017 16:10

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) کشمیریوں کا پاکستان کے ساتھ لا ینفک تعلق ہے۔دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو جدا نہیں کر سکتی ۔ الحاق پاکستان ہماری دائمی منزل ہے الحاق آپشن کے خلاف یا اس کے علاوہ باتیں کرنے والے نا سمجھ عناصرہیں ۔ہم کشمیریوں کا پاکستان سے فطری ، مذہبی اور جغرافیائی تعلق ہے جس کی بنیاد لااِلہ ِ الااللہ پر قائم ہے۔

تمام سنجیدہ، mature لوگ اور جماعتیں کشمیر کے پاکستان کے الحاق پر متحد و متفق ہیں۔کسی وقت بھی رائے شماری ہو تو کشمیر پاکستان کے ساتھ ہی الحاق کو اپنا فیصلہ دیں گے۔بھارت سو سال بھی قبضہ کر کے کشمیریوں کے دل نہیں جیت سکتا ۔ بھارتی افواج کی طرف سے کشمیریوں پر ظلم و ستم سے کشمیریوں کے خلاف نفرت میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کی اظہار جموںو کشمیر اسلامک ڈیمو کریٹک پارٹی کے مرکزی چیئرمین سید علی اظہر شا ہ کا ظمی ایڈووکیٹ نے اعلی سطح پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔

انھوں نے کہا کہ 14اگست کو وطنِ عزیز پاکستان کی آزادی کا جشن ہم بھر پور طریقے سے منائیں گے اور 15اگست کوبھارت کے خلاف یومِ سیاہ منایا جائے گا۔آئی ڈی پی 14اگست سے 15اگست تک ہفتہ جشن آزادی منائے گی۔اس موقع پر جیوے جیوے پاکستان کی ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔انھوں نے پارٹی کارکنان سے اپیل کی کہ وہ پوری محبت ،ذوق و شوق سے جشن آزادی کے پروگرامز میں شریک ہوں۔پارٹی اجلاس سے مرکزی سیکرٹری ڈاکٹر بشیر طاہر ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید عابد کاظمی ،مرکزی رہنما یوتھ کاظم بخاری ،سیدو سیم عباس ،آئی ڈی ایس ایف کے رہنمائووںجواد کاظمی،علی فرہادنے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :