بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح ؒ، شاعر مشرق فرزند کشمیر علامہ اقبال ؒ، سرسید احمد خانؒ،ذوالفقارعلی بھٹو شہید ‘ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور تحریک پاکستان کے عظیم قومی ہیروز سچے عاشق رسول ؐ اور اعلیٰ کردار کے عظیم رہنماء تھے

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء چیئرمین جموں کشمیر ہیومن رائٹس کمیشن ہمایوں زمان مرزا کی بات چیت

اتوار 13 اگست 2017 16:10

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء چیئرمین جموں کشمیر ہیومن رائٹس کمیشن ہمایوں زمان مرزا نے کہاہے کہ بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح ؒ، شاعر مشرق فرزند کشمیر علامہ اقبال ؒ، سرسید احمد خانؒ،ذوالفقارعلی بھٹو شہید ، محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور تحریک پاکستان کے عظیم قومی ہیروز سچے عاشق رسول ؐ اور اعلیٰ کردار کے عظیم رہنماء تھے ۔

بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناحؒ اور قومی رہنماء اسلام کی عظیم مدبر ، اعلیٰ کردار اور عالمی پایہ کے عظیم سیاستدان اور بر صغیر جنوبی ایشیاء کے مسلمانوں کے ہر دلعزیز اور محبوب ترین سیاسی رہنماء تھے ۔ جنہیں ملت اسلامیہ پاکستان اور جموں کشمیر کے عوام جذبہ عقیدت و احترام سے سرشار ہو کریاد کرتی ہے ، تحریک پاکستان کے عظیم قومی رہنمائوں نے دو قومی نظریہ کے تحت برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کیلئے ایک الگ وطن اور مملکت خداداد پاکستان کے قیام کیلئے جو جدوجہد کی وہ تاقیامت یاد رکھی جائے گی ۔

(جاری ہے)

پاکستان کا قیام ایک معجزہ اور برصغیر کے مسلمانوں کی عظیم قربانیوں اور جدوجہد کی صورت میںممکن ہوئی، سر سید احمد خان نے دو قومی نظریہ کی بنیاد رکھی ، شاعر مشرق علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے ایک الگ ملک کے قیام کا خواب دیکر پاکستان کے قیام کی بنیاد رکھی جبکہ قائد اعظم محمد علی جناح ؒ نے برصغیر کے مسلمانوں میں وہ جوش و ولولہ پیدا کیا کہ 14اگست 1947ء کو پاکستان کا قیام ممکن ہوا ۔

اس عظیم معجزہ میں قائداعظم محمد علی جناح ؒ کا کردار لازوال روز روشن کی عیاں طرح ہے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح ؒنے جس مقصد کیلئے برصغیر کے مسلمانوں کو اکٹھا کیا وہ اپنے منطقی انجام سے دوچار ہو ا۔ ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء چیئرمین جموں وکشمیر ہیومن رائٹس کمیشن ہمایوں زمان مرزا نے پاکستان کے 70ویں جشن آزادی کے سلسلہ میں منعقدہ قومی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ہمایوں زمان مرزا نے مزید کہا کہ 14اگست کا قومی دن پاکستان کی آزادی تشخص اور استحکام کی علامت ہے اس دن قائداعظم محمد علی جناح ؒکی قیادت میں برصغیر کے عظیم مجاہدوں ، غازیوں اور ہمارے آبائو اجداد نے ان کی قیادت میں اپنے لیے ایک الگ وطن کا قیام عمل میں لایاجو رہتی دنیا تک قائم و دائم رہے گا۔ ہمایوں زمان مرزا نے کہا کہ قیام پاکستان کا مقصد برصغیر کے مسلمانوں کیلئے ایک الگ اسلامی ریاست کا قیام تھا جس کو عمل صورت دینے کیلئے قائد اعظم محمد علی جناح ، علامہ اقبال اور ان کے رفقاء نے کلیدی و اہم کردارادا کیا ۔

انہوںنے کہا کہ دو قومی نظریہ کی بنیاد پر قیام پاکستان سے بہت سال قبل سرسید احمد خان نے اس نظریہ کی بنیادرکھ کر برصغیر کے مسلمانوں کو دوقومی نظریہ کے تشخص سے آگاہ کر دیا تھا جبکہ اس سے بعد قائداعظم محمد علی جناح ؒ، شاعر مشرق فرزند کشمیر علامہ اقبال ؒ اور ان کے رفقاء نے پاکستان کے قیام کو عمل صورت دینے کیلئے عظیم جدوجہد اور قربانیوں وہ داستان رقم کی جو تاریخ میں سنہرے حروف میں درج ہیں۔

ہمایوں زمان مرزا نے کہا کہ قائد اعظمؒ، علامہ اقبال ؒ اور قائدین برصغیر اور ہمارے درمیان پاکستان کا لازوال رشتہ قائم ہے یہ رشتہ ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ آپ کے کارناموں سے آگہی حاصل کی جائے پاکستان آپ کے درخشندہ کارناموں کا حاصل اور ایک زندہ جاوید حقیقت ہے یہ حقیقت ازلی تا ابد انشاء اللہ تعالیٰ قائم و دائم رہے گی اور آپ کا نام بھی ہمیشہ زندہ و تابندہ رہے گا۔

ہمایوں زمان مرزا نے کہا کہ جشن آزادی منانا ہمارا ملی فریضہ ہے اس یوم سعید کو منانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم صرف بلندو بانگ دعوے ہی نہ کریں بلکہ پاکستان کی آزادی ، سالمیت، خوشحالی ،بقا اور سربلندی کیلئے اپنی صلاحیتوں معنوں میں عملی طور پر بروے کار لائیں تاکہ ان اعلیٰ تقویت اور نظریات کی عملی تعبیر ہو سکے جن کے پرچار کیلئے قائداعظمؒ نے اپنی تمام صلاحیتوں کو وقف کر رکھا تھاصرف ایسا کر کے ہی پاکستان کے حال کو بحران کا عدم استحکام سے نکال کر اس کے مستقبل کو مضبوط، مستحکم اور یقینی بنایا جا سکتاہے۔