مقبوضہ کشمیر میں جھڑپ کے دوران نوجوان شہید اور2 بھارتی فوجی ہلاک ‘کیپٹن سمیت 6 زخمی

اتوار 13 اگست 2017 16:10

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی جھڑپ میں کشمیری نوجوان شہید جبکہ 2 بھارتی فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں عسکریت پسندوں سے جھڑپ میں 2 بھارتی فوجی ہلاک اور کیپٹن سمیت 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

قابض افواج نے شوپیاں کے ضلع زیناں پورا کے گاوٴں آونیرا کا محاصرہ کرکے آپریشن شروع کیا کہ اس دوران ان پر فائرنگ شروع ہوگئی۔

جھڑپ کے دوران 2 بھارتی فوجی مارے گئے اور کیپٹن سمیت 6 زخمی ہوگئے۔ مکان سے ایک کشمیری نوجوان کی لاش بھی ملی جسے بھارتی فوج نے دہشت گرد قرار دے دیا۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ماہ بھارتی افواج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 33 نوجوانوں کو شہید اور 565 کو زخمی کردیا۔