سابق وزیراعظم محمد نوازشریف سے شہبازشریف کی ملاقات،آئندہ کی حکمت عملی پرمشاورت

ملاقات میں شریف فیملی کے تمام افراد کی شرکت،نوازشریف کے 14اگست کوعوام کیلئے اہم اعلان پرتبادلہ خیال کیا گیا۔میڈیارپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 13 اگست 2017 15:50

سابق وزیراعظم محمد نوازشریف سے شہبازشریف کی ملاقات،آئندہ کی حکمت عملی ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 اگست 2017ء ) : مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف سے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ملاقات کی،جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پرغورکیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کے کامیاب جی ٹی روڈ مشن کے بعد انکی رہائشگاہ جاتی امراء میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ملاقات کی، شہبازشریف نے نوازشریف کی اسلام آباد سے لاہورتک ریلی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا اور ان کی خریت دریافت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرشریف فیملی کے تمام افرادبھی موجودتھے۔ ذرائع کے مطابق شریف فیملی کے تمام افراد ن لیگ کی آئندہ کی سیاسی حکمت عملی سے متعلق مشاورت کرینگے۔ جس میں نوازشریف کے 14اگست کوعوام کیلئے اہم اعلان پربھی غوروخوض کیا جائے گا۔ واضح رہے سابق وزیراعظم نوازشریف نے اسلام آباد سے براستہ جی ٹی روڈسفرکے دوران راستے میں کارکنان سے ساتھ دینے کاعہد لیتے ہوئے کہا کہ میرے پیغام کا انتظارکرنا۔ تاہم آج سابق وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب سمیت فیملی کے ممبران کے درمیان اسی پیغام پرمشاورت کی گئی۔

متعلقہ عنوان :