چین ، دنیا کے گہرے ترین آبی درہ دلفریب کو سکیورٹی خدشات کی وجہ سے عارضی طورپر بند کر دیا گیا

اتوار 13 اگست 2017 15:40

لہاسہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) تبت کے دریائے پارکنگ زنگبو کے عظیم آبی درہ دلفریب نظاروں والے علاقے جو کہ دنیا کے گہرے ترین آبی درے کی وجہ سے مشہور ہے ، سکیورٹی خدشات کی وجہ سے عارضی طورپر عوام کے لئے بند کر دیا گیا ہے ، مسلسل موسلادھار بارش کی وجہ سے دلفریب نظاروں والے علاقے کو جانیوالی متعدد سڑکوں کے حصول کو بلاک کر دیا ہے ، علاقے کے انتظامی دفتر نے اعلان کیا کہ اس نے فوری طورپر علاقے کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، 504کلومیٹر لمبا دریائے پارکنگ زنگبو کا عظیم آبی درہ 14 قومی سیاحتی پرکشش مقام ہے ، اس آبی درہ ، پوٹالا محل اور کوہ چومولانگ ساکو ، تبت کے تین ورلڈ کلاس سیاحتی مقامات خیال کیا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :