چین فلسطین اسرائل تنازعہ کے حل میں دانشمندانہ کردار ادا کرسکتا ہے ،فلسطینی رہنما

اتوار 13 اگست 2017 15:40

رملہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) ایک فلسطینی پارٹی کے رہنما نے کہا کہ چین فلسطین اسرائیل تنازعہ کے حل میں دانشمندانہ کردار ادا کر سکتا ہے اور چین کوئی موثر حل تلاش کرنے کے لئے دوسری طاقتوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ متوازن کردار کا حامل ہے ، فلسطین نیشنل اینشیٹو پارٹی کے سیکرٹری جنرل مصطفیٰ برگھو ٹی نے ان خیالات کا اظہار چین کی سرکاری خبررساں ایجنسی شنہوا کو ایک انٹرویو میں کیا ہے ۔

(جاری ہے)

فلسطینی سیاستدان نے کہا کہ فلسطینی عوام کو چین جیسے انتہائی پر اعتماد ملک کی زبردست شمولیت کے ساتھ موثر اور بااثر بین الاقوامی فریم ورک کی ضرورت ہے ۔انہوں نے یہ بات واضح ہے کہ امن عمل پر امریکی اجارہ داری کی وجہ سے بار بار ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے اور موثر مصالحت کنندہ کے طورپر اپنا کردار اد ا نہیں کر پایا ۔

متعلقہ عنوان :