نیب وفاق میں اپنا کام کرئے، صوبائی محکموں پراطلاق نہیں ہوگا۔وزیراعلی سندھ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 13 اگست 2017 15:39

نیب وفاق میں اپنا کام کرئے، صوبائی محکموں پراطلاق نہیں ہوگا۔وزیراعلی ..
نوشہروفیروز (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 اگست۔2017ء) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نیب اپناکام جاری رکھے گا لیکن صرف وفاق میں، صوبائی محکموں پراطلاق نہیں ہوگا۔نوشہروفیروز میں صحافیوں سے بات چیت میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گورنرآئینی کرداراداکریں ،اس پرکسی کواعتراض نہیں۔

(جاری ہے)

اگر گورنرسندھ یا کوئی بھی آئینی حدود سے تجاوزکرے گاتو بات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نیب وفاقی اداروں میں کارروائیاں جاری رکھے گا، قانون کے مطابق نیب کے پاس صوبائی محکموں میں کارروائی کا اختیار نہیں۔مرادعلی شاہ نے کہا کہ کورٹ میں جانے کا سب کو حق ہے،کورٹ جب فیصلہ دے گی تو دیکھ لیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں ایف آئی اے اپنے شیڈول کے مطابق کارروائی کرے گی۔

متعلقہ عنوان :