پورا یقین ہے کہ نوازشریف کواب گھرسے بھی نکال دیا جائے گا، سینیٹر ظفرعلی شاہ
تازہ ترین : 1

پورا یقین ہے کہ نوازشریف کواب گھرسے بھی نکال دیا جائے گا، سینیٹر ظفرعلی شاہ

پورا یقین ہے کہ نوازشریف کواب گھرسے بھی نکال دیا جائے گا، سینیٹر ظفرعلی ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 اگست 2017ء ): مسلم لیگ ن کے سینیٹرظفرعلی شاہ نے کہا ہے کہ میاں صاحب آپ نے جوحشراپنے خاندان والوں کیساتھ کیاہے مجھے پورایقین ہے کہ آپ کواب گھرسے نکال دیاجائے گا۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ جی ٹی روڈمشن پرشہبازشریف اور چوہدری نثار نے برملامخالفت کی ،جس کے باعث دونوں انقلابی ریلے میں شامل بھی نہیں ہوئے۔

کیونکہ یہ دونوں دھڑوں کے مائنڈمیں بیٹھی ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ اب بھی اگرمیاں نوازشریف سیاسی ایشوپرلڑائی کرتے تولوگ کئی گنازیادہ ہوسکتے تھے۔لیکن میاں صاحب نے ذاتی مسئلے پرکہ سپریم کورٹ کافیصلہ آیا،اور آپ نے گلے شروع کردیے کہ آپ کوصدراسحاق نے نکالا،پھرصدرمشرف نے نکالا،پھراب آپ کوسپریم کورٹ نے نکالا۔ظفرعلی شاہ نے کہاکہ میاں صاحب اب مجھے ڈرلگ رہاہے کہ جوآپ نے اپنے خاندان والوں کیساتھ حشرکیاہے مجھے پورایقین ہے کہ آپ کواب گھرسے نکال دیاجائے گا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/08/2017 - 15:32:24

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں