دوسری سہ ماہی کے دوران روس کی اقتصادی شرح نمو 2.5 فیصد رہی

اتوار 13 اگست 2017 15:30

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) روس نے کہا ہے کہ رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران اس کی اقتصادی شرح نمو 2.5 فیصد رہی جو ابتدائی تین ماہ کی نسبت بہت زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا نے روسی محکمہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے حوالہ سے بتایا کہ اپریل سے جون کے دوران روس کی اقتصادی شرح نمو 2.5 فیصد رہی جو جنوری سے مارچ کے دوران صرف 0.5 فیصد رہی تھی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دوسری سہ ماہی کی اقتصادی شرح نمو کی رپورٹ اس جانب اشارہ ہے کہ روس کی معیشت تمام مشکلات کے باوجود آہستہ آہستہ بہتر ہورہی ہے۔سرکاری ماہرین نے ملکی اقتصادی شرح نمو 2.7 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔

متعلقہ عنوان :