امریکہ میں قدرتی گیس کے نرخوں میں اضافہ

اتوار 13 اگست 2017 15:30

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) امریکا میں قدرتی گیس کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ آئندہ ہفتوں کے دوران زیادہ گرمی کے باعث کولنگ ضروریات کیلئے گیس کی طلب میں اضافے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں ستمبر کیلئے قدرتی گیس کے سودے 10.2 سینٹ (3.5 فیصد) بڑھ کر 2.985 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ طے پائے۔ماہرین کے مطابق گزشتہ ہفتے قدرتی گیس کی کھپت 74.3 ارب مکعب فٹ یومیہ رہی جو اس ہفتے بڑھ کر 76.4 ارب مکعب فٹ یومیہ رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :