محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کا صوبہ بھر میں قائم ویٹرنری لیبز کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

اتوار 13 اگست 2017 14:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء)محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ نے صوبہ بھر میں قائم ویٹرنری لیبز کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیاہے تاکہ وہاں زیادہ سے زیادہ مقدار میں جانوروں کی امراض کی ویکسین تیارکرکے مویشیوں ، جانوروں ، پرندوں کو لگائی جاسکے اور انہیں مختلف امراض سے بچانے کیلئے بھر پور اقدامات کئے جاسکیں۔

(جاری ہے)

محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کے ذرائع نے بتایاکہ اس سلسلہ میں بعض عالمی اداروں کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد شروع کردیاگیاہے ۔ انہوںنے کہاکہ اس پروگرام کے تحت محکمہ لائیو سٹاک کے عملہ کو جدید تربیت اور اعلیٰ ترین معیار کی مشینری بھی فراہم کی جائے گی تاکہ وہ بہتر انداز میں اپنی خدمات سر انجا م دے سکیں۔