کاشتکار مونگ ماش کی بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں کے فوری تدارک کیلئے مناسب حکمت عملی اپنائیں ،ْزرعی ماہرین کی ہدایت

اتوار 13 اگست 2017 14:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء)زراعی ماہرین نے کہاہے کہ کاشتکار مونگ ماش کی بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں کے فوری تدارک کیلئے مناسب حکمت عملی اپنائیں تاکہ فصل کو نقصان کی معاشی حد سے بچایاجاسکے۔ ماہرین نے خصوصی بات چیت میں بتایا کہ مونگ ماش کی اچھی پیداوار کیلئے جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی بھی نہائت ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مونگ ماش کی فصل کو تین پانی درکار ہوتے ہیں لہٰذا پہلا پانی اگائو کے 3سی4ہفتے بعد ، دوسراپانی پھول نکلنے پر ، تیسرا پانی پھلیاں نکلنے پر دیاجائے۔

انہوںنے کہاکہ اگر اس دوران بارش ہو جائے تو فصل کی ضرورت کے مطابق اس کی آبپاشی کی جائے نیز اگر بار ش کازائد پانی کھیت میں جمع ہو جائے تو اس کے نکاس کا بھی فوری انتظام کرناچاہیے۔