زرعی ماہرین کی کاشتکاروں کوایک ہی گروپ کی زہروں کا بار بار سپرے نہ کرنے کی ہدایت

اتوار 13 اگست 2017 14:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء)زرعی ماہرین نے کاشتکاروں کوایک ہی گروپ کی زہروں کا بار بار سپرے نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ کاشتکار زرعی ماہرین کی مشاورت سے بدل بدل کر زہروں کا سپرے کریں تاکہ ایک ہی زہر کے سپرے سے کھیتوں میں قوت مزاحمت پیدانہ ہوسکے نیز اندھادھند سپر ے کرنے سے بھی اجتناب کیاجائے اور سپرے کے وقت حفاظتی اقدامات اختیار کئے جائیں تاکہ کسی سنگین نقصان سے بچا جاسکے۔

(جاری ہے)

ماہرین نے بتایاکہ آج کل کپاس کی فصل تیزی سے تکمیل کے مراحل میں ہے جس پر مختلف بیماریاں بھی حملہ آور ہو سکتی ہیں لہٰذا کپاس کی فصل کو وائرس کے حملے سے بچانے کیلئے ہفتہ میں 2بار پیسٹ سکائوٹنگ بھی کیاجائے اور اگر کیڑوں کاحملہ نقصان کی معاشی حد تک ہو تو محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف یا زرعی ماہرین کی مشاورت سے مناسب زہروں کاسپرے بھی کیاجائے۔