گزشتہ مالی سال کے دوران ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں 21فیصد اضافہ

جون 2017میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں 2.46فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی

اتوار 13 اگست 2017 14:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) گزشتہ مالی سال کے دوران ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں 21فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان بیوروآف شماریات کے مطابق مالی سال 2016-17کے دوران ملک میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات کا درآمدی بل 536.836ملین ڈالر رہا اورپیوستہ مالی سال کے مقابلے میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں مجموعی طور پر21فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اعداد وشمار کے مطابق جون 2017میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں 2.46فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :