دسمبر کے آخر تک بجلی کی پیداوار 20988میگاواٹ یومیہ تک پہنچ جائے گی

اتوار 13 اگست 2017 14:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) رواں سال دسمبر کے آخری عشرہ میں ملک میں بجلی کی پیداوار 20 ہزار 988 میگاواٹ تک پہنچ جائے گی جو اس وقت طلب سے تقریباً 4200 میگاواٹ زائد ہوگی۔

(جاری ہے)

وزارت آبی وسائل کے ذرائع کے مطابق ملک میں توانائی کے قلیل المدتی کئی منصوبے دسمبر میں مکمل ہو جائیں گے جس کے بعد بجلی کی یومیہ پیداوار 20 ہزار 988 میگاواٹ تک پہنچ جائے گی جبکہ طلب 16650 میگاواٹ رہے گی یوں 4200 میگاواٹ بجلی سرپلس ہو جائیگی۔

متعلقہ عنوان :