گزشتہ مالی سال کے دوران تولیوں کی برآمدات میں دو فیصد کمی ریکارڈ کی گئی

مالی سال 2016-17ء کے دوران تولیوں کی برآمدات کا حجم 786.606 ملین ڈالر رہا

اتوار 13 اگست 2017 14:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) گزشتہ مالی سال کے دوران تولیوں کی برآمدات میں دو فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔ ادارہ شماریات پاکستان کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق مالی سال 2016-17ء کے دوران تولیوں کی برآمدات کا حجم 786.606 ملین ڈالر رہا جبکہ گزشتہ سال کے دوران یہ حجم 802.966 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

یوں تولیوں کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران مجموعی طور پر2فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔ اعداد وشمار کے مطابق جون 2017ء میں تولیوں کی برآمدات میں 19.35فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے 75.164 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔ مالی سال 2015-16ء کے جون کے مہینے میں برآمدات کاحجم 62.980 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :