وفاقی حکومت کا صنعتی شعبے کی پیداواری لاگت میں کمی لانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے صنعتی شعبے کو بجلی کے انڈسٹریل ٹیرف میں کمی کی یقین دہانی کرائی ہے جس پر جلد عمل درآمد متوقع ہے ،ْزبیر طفیل

اتوار 13 اگست 2017 14:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) وفاقی حکومت نے برآمدات میں کمی کا تسلسل روکنے کے لئے صنعتی شعبے کی پیداواری لاگت میں کمی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیر طفیل کے مطابق وفاقی حکومت نے صنعتی شعبے کو بجلی کے انڈسٹریل ٹیرف میں کمی کی یقین دہانی کرائی ہے جس پر جلد عمل درآمد متوقع ہے۔

(جاری ہے)

زبیر طفیل نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کے تحت لگنے والے پاور پلانٹس سے صنعتی شعبے کو بجلی کی فراہمی میں بہتری آئے گی جس سے پاکستان کو طویل مدتی فائدہ پہنچے گا۔

صنعتی شعبے کے لئے ٹیرف میں کمی کا فائدہ دیگر صنعتوں کے ساتھ ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر اور لیدر انڈسٹری کو بھی پہنچے گا جو برآمدات میں نمایاں حصہ رکھتی ہیں تاہم ان شعبوں کی پیداواری لاگت زائد ہونے کی وجہ سے خطے کے دیگر ملکوں سے مسابقت دشوار ہے۔

متعلقہ عنوان :