شام میں 2 ماہ کے دوران الرقہ میں 946 سے زیادہ شہری جاں بحق

اتوار 13 اگست 2017 14:51

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) شام میں مقامی کارکنان کے زیر انتظام ایک نیٹ ورک نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران بین الاقوامی اتحادی افواج کی بم باری کے نتیجے میں الرقہ شہر میں کم از کم 946 شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیٹ ورک کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پانی اور بجلی کی عدم فراہمی کے سبب تقریبا 4.5 لاکھ شہری اپنے گھروں کو چھوڑ کر نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔نیٹ ورک کے مطابق کرد جنگجوں کے زیرِ محاصرہ شہر الرقہ میں اس وقت کم از کم 30 ہزار شامی شہری محصور ہیں۔الرقہ کے اطراف میں داعش تنظیم کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگوں کے باعث شہریوں کا شہر سے کوچ کرنا بھی انتہائی دشوار ہے۔

متعلقہ عنوان :