سعودی عرب کی طرف سے ایک ہزار فلسطینیوں کیلئے مفت حج کا انتظام

شاہ سلمان کی طرف سے حج امور کے ذمہ داران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فلسطینی شہدا اور اسیران کے اہل خانہ کو ہرممکن سہولت فراہم کریں اور ان کے لیے بہترین رہائش ، ٹرانسپورٹ اور دیگر ضروریات مہیا کی جائیں شاہ سلمان کے خصوصی حج پروگرام کے سیکرٹری جنرل عبداللہ المدلج کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 13 اگست 2017 14:51

سعودی عرب کی طرف سے ایک ہزار فلسطینیوں کیلئے مفت حج کا انتظام
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) سعودی عرب نے ایک ہزار فلسطینی شہدا اور قیدیوں کے اہل خانہ کو سرکاری اخراجات پر حج کرانے کا انتظام کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی شاہ سلمان کی خصوصی ہدایت پر فلسطینیوں کے ساتھ جذبہ خیرسگالی کے تحت فلسطینی شہدا اور اسیران کے ایک ہزار لواحقین حج کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

شاہ سلمان کے خصوصی حج پروگرام کے سیکرٹری جنرل عبداللہ المدلج نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی حکومت نے رواں سال ایک ہزار فلسطینی شہدا اور قیدیوں کے اہل خانہ کو سرکاری اخراجات پر فریضہ حج ادا کرانے کا اہتمام کیا ہے۔ شاہ سلمان کی طرف سے حج امور کے ذمہ داران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فلسطینی شہدا اور اسیران کے اہل خانہ کو ہرممکن سہولت فراہم کریں اور ان کے لیے بہترین رہائش ، ٹرانسپورٹ اور دیگر ضروریات مہیا کی جائیں۔عبداللہ المدلج کا کہنا تھا کہ خادم الحرمین کی طرف سے خصوصی حج اسکیم شروع کیے جانے کے بعد اب تک 15000 فلسطینی سعودی عرب کی میزبانی میں فریضہ حج ادا کرچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :