عراقی کردوں نے آزادی کیلئے ریفرنڈم کا اعلان کر دیا

اتوار 13 اگست 2017 14:51

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء)عراقی کردوں نے آزادی کے لیے ریفرنڈم کا اعلان کر دیا،25 ستمبر کو ووٹنگ ہو گی۔غیر ملکی میڈیاکے مطابقعراقی کردوں نے آزادی کے لیے ریفرنڈم کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

کرد حکام کے مطابق ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ 25 ستمبر کو ہو گی۔ عراق اور امریکہ نے داعش کا صفایا کرنے تک ریفرنڈم کو ملتوی کرنے کی اپیل کی ہے تاہم کرد رہنما مسعود برزانی کے ترجمان کے مطابق ریفرنڈم مقررہ تاریخ کو ہی ہوگا۔شام اور ترکی میں بھی کردوں کی علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں۔