سعودی فوج نے شیعہ اکثریتی شہر کا محاصرہ کر رکھا ہے، انسانی حقوق کی تنظیم

اتوار 13 اگست 2017 14:51

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) انسانی حقوق پر نگاہ رکھنے والی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی فوج نے ملک کے مشرقی حصے میں واقع شہرعوامیہ کا کنٹرول سنبھال کر اسے ملک کے بقیہ حصے سے کاٹ کر رکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس ادارے کے مطابق شہر کے سویلین ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچ چکا ہے۔ عوامیہ مشرقی سعودی صوبے قطیف کا ایک بڑی شیعہ مسلم آبادی کا شہر ہے۔ اس شہر میں سعودی حکومت کے خلاف حالیہ عرصے میں شدید مظاہروں کا سلسلہ شروع ہے۔ ان مظاہروں میں مشتعل ہجوم کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔ یہ بیان انسانی حقوق کے ادارے نے ہیومن رائٹس واچ نے تیرہ اگست بروز اتوار جاری کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :