امریکا کے نائب صدر مائیک پینس چار لاطینی امریکی ملکوں کے دورے پر روانہ

اتوار 13 اگست 2017 14:51

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء)امریکا کے نائب صدر مائیک پینس چار لاطینی امریکی ملکوں کے دورے پر روانہ ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مائیک پینس کے اِس دورے کی پہلی منزل کولمبیا ہے۔

(جاری ہے)

کولمبیا میں وہ وینزویلا کی سیاسی صورت حال اور شمالی کوریا کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے موضوعات کو صدر خوان مانویل سانتوس کے ساتھ اپنی گفتگو میں زیر بحث لانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

پینس کولمبیا کے بعد ارجنٹائن، چلی اور پاناما بھی جائیں گے۔ ان ملکوں کے دوروں کے دوران وہ کئی مقامات پر اہم بین الاقوامی موضوعات پر تقاریر بھی کریں گے۔ امریکی نائب صدر کا دورہ ایسے وقت میں شروع ہو رہا ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گیارہ اگست کو وینزویلا میں امریکی فوجی ایکشن کا اشارہ دیا ہے۔