ترکی میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپوں میں 2 فوجی جاں بحق ،5زخمی

ْ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی طرف سے پہلے سے نصب دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد پھٹ گی،حکام

اتوار 13 اگست 2017 14:51

ترکی میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپوں میں 2 فوجی جاں بحق ،5زخمی
انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) ترکی کے باتمان کی تحصیل ساسن میں دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 2 فوجی جاں بحق ہو گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی کے باتمان کی تحصیل ساسن میں دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 2 فوجی جاں بحق ہو گئے۔سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی طرف سے پہلے سے نصب دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا۔

(جاری ہے)

دھماکے کی وجہ سے پیدا ہونے والے گھڑے کے نتیجے میں 5 فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔علاقے میں آپریشن جاری ہے۔باتمان کی تحصیل میں جاری فوجی آپریشن کے دوران صبح سویرے دہشت گرد رتنظیم پی کے کے ایک گروپ کے ااراکین کے ساتھ جھڑپیں ہوئی ہیں۔ہونے والی جھڑپوں میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو فوجی جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ علاقے میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :