ترکی میں گرفتار مبینہ دہشت گرد نے اپنے ملک آسٹریلیا سے مدد مانگ لی

اتوار 13 اگست 2017 14:51

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) ترکی میں دہشت گردی کے شبے میں گرفتار آسٹریلیا کے شہری نیل پرکاش نے اپنے ملکی حکام سے بیدخلی کی درخواست کردی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ستائیس برس کے مبینہ دہشت گرد نیل پرکاش کو ترک حکام نے گزشتہ برس اکتوبر میں شام سے فرار ہو کر ترکی میں داخل ہوتے وقت گرفتار کیا تھا۔

(جاری ہے)

وہ دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے لیے نئی بھرتیاں کرنے والا ایک اہم ایجنٹ تصور کیا جاتا تھا۔

اس کے علاوہ اس نے آسٹریلیا کے لوگوں کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ سازی بھی کی تھی۔ پرکاش کو ترکی میں دہشت گردی کے فوجداری الزامات کا سامنا ہے۔ اس نے اپنے ملک سے درخواست کی ہے کہ وہ آسٹریلیا میں ان الزامات کے تحت مقدمے کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :