انڈونیشی جزیرے سماٹرا میں شدید زلزلہ،خوف و ہراس پھیل گیا

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.6 ریکارڈ ،مرکزشمالی جزیرہ بینگ کولو کے جنوب مغرب میں 71 کلومیٹر کی مسافت پر دس کلومیٹر گہرائی میں تھا،حکام

اتوار 13 اگست 2017 14:51

انڈونیشی جزیرے سماٹرا میں شدید زلزلہ،خوف و ہراس پھیل گیا
جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) انڈونیشی جزیرے سماٹرا میں شدید زلزلہ آیا ہے ،ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.6 ریکارڈ کی گئی۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق اتوار تیرہ جولائی کی صبح میں انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں شدید زلزلے کے جھٹکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.6 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مقام شمالی جزیرہ بینگ کولو کے جنوب مغرب میں 71 کلومیٹر کی مسافت پر دس کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلے کی مدت دس سیکنڈ تھی مگر اس دوران شدید جھٹکوں سے گھبرا کر کئی لوگ اپنا گھر بار چھوڑ کر بھاگ گئے۔ اسی طرح مغربی سماٹرا، جنوبی سماٹرا اور جامبی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :