Live Updates

عمران خان اور نواز شریف نے سیاست کا بیڑہ غرق کردیا ،بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی (ن) لیگ کے اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی‘ کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعے پر دلی دکھ ہے‘ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ہوتا تو دہشت گردی کے واقعات نہ ہوتے،پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا بیان

اتوار 13 اگست 2017 14:51

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان اور نواز شریف نے سیاست کا بیڑہ غرق کردیا ہے‘ پیپلز پارٹی (ن) لیگ کے اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی‘ کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعے پر دلی دکھ ہے‘ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ہوتا تو دہشت گردی کے واقعات نہ ہوتے۔

(جاری ہے)

اتوار کو بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں بھرپور مقابلہ کرے گی۔

عمران خان اور نواز شریف کے پاس کوئی منشور نہیں ہے۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ہوتا تو دہشت گردی کے واقعات نہ ہوتے۔ کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعے پر دلی دکھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور نواز شریف نے سیاست کا بیڑہ غرق کردیا ہے پیپلز پارٹی لیگ کے اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی۔ (ن غ)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات