ایرانی پارلیمنٹ نے میزائل پروگرام کیلئے سرمایہ بڑھانے کی منظوری دیدی

امریکی جان لیں کہ ابھی یہ پہلا قدم ہے، اسپیکر علی لاریجانی

اتوار 13 اگست 2017 14:50

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) ایران کی پارلیمنٹ نے ایک خصوصی اجلاس میں ملکی میزائل پروگرام کو مزید ترقی دینے کے لیے 520 ملین ڈالر کا اضافی فنڈ مختص کر دیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ نے اس فنڈ کی منظوری امریکا کی جانب سے ایران پر عائد کی جانے والی نئی پابندیوں کے تناظر میں دی ہے۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے فنڈ میں اضافے کی قرارداد منظور ہونے کے بعد کہا کہ امریکی جان لیں کہ ابھی یہ پہلا قدم ہے۔

پارلیمنٹ میں میزائل پروگرام کے لیے اضافی فنڈ کی قرارداد انتہائی بھاری اکثریت سے منظور کی گئی ہے۔ امریکا نے رواں برس جولائی میں نئی پابندیوں کی منظوری دی تھی۔ ایران کا میزائل پروگرام پاسدارانِ انقلاب کی نگرانی میں آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :