امریکی ریاست ورجینیا میں کار سوار نے ہجوم پر گاڑی چڑھا دی، 3افراد ہلاک ، 19زخمی
اتوار 13 اگست 2017 14:50
(جاری ہے)
ہم ممکنہ طور پر سخت ترین الفاظ میں نفرت، عدم برداشت اور تشدد کے اس مظاہرے کی مذمت کرتے ہیں، جو ہر طرف سے کیا گیاہر طرف سے۔
پولیس نے ہفتے کی دوپہر کو شارلٹس ول میں ہونے والے اس اجتماع کو غیر قانونی اجتماع قرار دے دیا تھا۔ اور ریلی میں شریک افراد کو گھروں کو واپس جانے کو کہا گیا تھا۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے موبائل فون سے بنائی گئی وڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے، کہ نا معلوم گاڑی نے اپنے آگے جانے والے گاڑی کو پیچھے سے ٹکر ماری اور پھر گاڑی نے تیز رفتاری سے پیچھے ہٹتے ہوئے پیدل چلنے والوں کو لپیٹ میں لے لیا۔۔کچھ اور وڈیوز میں اسلحہ بردار اور ڈھال اٹھائے ہوئے مظاہرین ایک دوسرے پر مکے برسا رہے ہیں، جب کہ ان سے الجھنے والوں نے بھی وہی حربے اپنائے ہوئے ہیں۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق واقعے سے پہلے احتجاج کرنے والوں اور جوابی کارروائی کرنے والے مظاہرین کے درمیان تشدد کی متعدد جھڑپیں ہوئیں ۔ورجینیا کے گورنر، ٹیری مکالیف نے ٹوئٹر پر ہنگامی صورت حال نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ''یہ اس لیے ضروری ہوگیا تھا، تاکہ شارلٹس ول میں انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے تشدد پھیلانے والوں کا توڑ کیا جاسکے۔اپنے ٹوئیٹ میں، انھوں نے کہا کہ ''شارلٹس ول میں گذشتہ 12 گھنٹوں کے دوران ہونے والی حرکات اور بیانیہ ناقابل قبول ہے جسے بند ہونا چاہیئے۔ آزادی اظہار کا مطلب تشدد کی راہ اپنانے کا اختیار ہرگز نہیں ہے۔روایتی طور پر ڈیمو کریٹک ووٹنگ ٹاون سمجھے جانے والے شارلٹس ول قصبے کو ریاست ورجینیا کی آئیوی لیگ قرار دی جانے والی یونیورسٹی آف ورجینیا کا گھر سمجھا جاتا ہے۔ قوم پرست سفید فاموں کا اجتماع شارلٹس ول کی انتظامیہ کی جانب سے شہر سے کینفیڈریسی کی علامات ختم کرنے کے فیصلے کے بعد منعقد کیا گیا تھا۔ جمعے کی رات بھی یونیورسٹی میں جمع ہونے والے مشعل بردار سفید فام قوم پرستوں اور ان کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں۔ہفتے کی دوپہر ہونے والے اجتماع کو 'یونائٹ دا رائٹ' ریلی قرار دیا گیا تھا، جس میں شرکت کے لئے سفید فام قوم پرست اور دائیں بازو کی سوچ رکھنے والے احتجاجی امریکہ بھر سے شارلٹس ول پہنچے تھے۔۔اور ریاست کے گورنر نے لوگوں کو متنبہ کیا تھا کہ وہ کیمپس سے دور رہیں۔ایک اور واقعے میں ہفتے کی دوپہر شارلٹس ول کے قریب ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ، حادثے میں پائلٹ اور ایک مسافر کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ پولیس نے اب تک واقعے کی مزید تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.