چین نے نئی مقناطیسی ٹرین تیار کر لی

ٹرین کی گذشتہ روز شنگھائی میں آزمائش بھی کی گئی مقناطیسی ٹرین کی آزمائشی رفتار 120کلومیٹر فی گھنٹہ تھی

اتوار 13 اگست 2017 14:50

ڈالیان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) چین نے ایک نئی مقناطیسی ٹرین تیار کر لی ہے جس کو گذشتہ روز شنگھائی میں آزمائش کی بھی کی گئی ، توقع ہے کہ یہ ٹرین ایک سال میں مارکیٹ میں آ جائے گی ، نئی مقناطیسی ٹرین پر تحقیق اور تیاری کا کام آٹھ سال قبل شروع کیا گیا تھا اور گذشتہ روز اس کے کامیاب آزمائشی تجربے سے ظاہر ہو گیا ہے کہ چین نئی نسل کی مقناطیسی اورجدید ترین ٹیکنالوجی میں شامل ہو گیا ہے ۔

یہ بات سی آر آر سی ڈالیان کے چیف انجینئر کو ٹیان گوئی نے گذشتہ روز بتائی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مقناطیسی ٹرین کو آزمائشی طورپر شنگھائی میں 120کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلایا گیا ، یہ نئی درمیانی سے کم سپیڈ رکھنے والی ٹرین روایتی ریل نظام کے مقابلے میں کم آواز ، تیز رفتار اور زیادہ عرصے تک خدمات انجام دینے والی ٹرین ہے ، اس مقناطیسی ٹرین کی پٹڑی پر آنیوالی لاگت شہری ہلکی ریل سے زیادہ ہے لیکن میٹرولائن سے کم ہے ، چین میں پہلی درمیانی سے کم سپیڈ رکھنے والی مقناطیسی ریل لائن نے مئی 2016ء میں چین کے مرکزی صوبے ہونان کے شہر چنگ شا میں کام شروع کیا تھا ، چین دنیا میں پہلا ملک ہے جو اس طرح کی ٹیکنالوجی استعمال کررہا ہے، چینی اکیڈیمی آف انجنیئرنگ کی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ چین 2020ء تک 5سے زیادہ درمیانی سے کم سپیڈ رکھنے والی مقناطیسی ریل لائن تجارتی مقاصد کے لئے استعمال کرے گا ، اس قسم کے منصوبوں کیلئے 10شہر زیر غور ہیں ۔

متعلقہ عنوان :